ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرن ایشٹن کے درمیان جامع جوہری معاہدے کے مسودے کی تدوین کے بارے میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔
مذاکرات کا یہ دور دو گھنٹے تک چلا ۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران بھی ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جامع معاہدے کے مسودے کی تدوین کے بارے میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ سے دو طرفہ ملاقات کی تھی ۔ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالسیی کی سربراہ کے ترجمان مائیکل مین نے اس سے پہلے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات مثبت تھے۔
جنيوا سمجھوتے کے مطابق ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ايٹمي معاملے پر حتمي سمجھوتہ بيس جولائي تک ہوجانا ہے اور اسي کے پيش نظر دونوں ہي فريق پچھلے چھے دن سے مذاکرات انجام دے رہے ہيں جو بيس جولائي تک جاري رہيں گے - اس دوران ويانا ميں ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات کے ساتھ دوطرفہ اور چند فريقي مذاکرات کا سلسلہ بھي تيز ہوگيا ہے -
.......
/169